مزید پڑھیں

احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کو پنجاب حکومت میں اہم عہدہ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال چودھری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوگئے۔ یاد رہے کہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال بھی فارم ٤٧ کے جیتے ہوۓ ممبر صوبائی اسمبلی ہیں۔

احمد چوہدری 21 اپریل کو ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی 54 ظفروال سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ احمد کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(تھری) اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کے انتخابات کے لئے اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

انتخابی عمل مکمل ہونے پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیکرٹری جنرل چودری عامر حبیب نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن دیئے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔