مزید پڑھیں

اےآئی ٹیکنالوجی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اہم کردار کرسکتی ہے، بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی)ٹیکنالوجی تعلیم اور طب کے شعبوں میں پیشرفت کو بہت تیز کرسکتی ہے۔ حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اے آئی پہلی ایسی ٹیکنالوجی ہے جو ماہرین کی توقعات سے بھی زیادہ تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی سے کافی کچھ اچھا ہوسکتا ہے مگر اس ٹیکنالوجی سے لاحق خطرات پر انہیں خدشات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اےآئی ٹیکنالوجی کی رفتار کا مطلب ہے کہ کمپنیوں کو حکومتوں کے ساتھ مل کر قوانین کی تیاری کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اے آئی ہماری معیشت کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے متعدد شعبوں کے لیے کام کرنے والے افراد کی ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کے مطابق اےآئی ٹیکنالوجی کمپیوٹرز، فون اور انٹرنیٹ سے بھی زیادہ اثرات مرتب کرسکتی ہے، یہ میری زندگی میں ہونے والی سب سے بڑی ٹیکنالوجی پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دہائی کے اندر مختلف شعبے جیسے تعلیم اور صحت نمایاں حد تک بدل جائیں گے، اے آئی کے باعث کاروباری ہفتے کا دورانیہ مختصر ہوگا اور روایتی کل وقتی ملازمت کی ضرورت گھٹ جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر ملازمت اتنی اہم نہیں رہے گی اور ہمارے خیال میں یہ ایک اچھی بات ہے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔