مزید پڑھیں

پہلے ٹیسٹ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 11 رکنی ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے. پہلے ٹیسٹ کے لئے پاکستان کی پلئینگ الیون شان مسعود ( کپتان ) سعود شکیل (نائب کپتان) عبداللہ شفیق۔ بابراعظم۔ خرم شہزاد ۔ محمد علی۔ محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) نسیم شاہ۔ صائ ایوب۔ سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز کے کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ کامران غلام، ابرار احمد اور عقمر جمال کو پہکے ہی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیزکردیا گیا تھا۔
شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دومیچز پرمشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 ,اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ بھی 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی میں ہی شیڈول ہے۔ راعلپنڈی کی وکٹ کو فاسٹ بولرز کیلیے سازگار قرار دیا جارہا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ چندیکا ہتھوراسنگھے کا کہنا ہے راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ بولرز اعر بیٹرز کیلیے سازگار لگ رہی ہے۔ پاکستان نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی اسپنر شامل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کوٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان میں اچھی پریکٹس ملی۔ ریکارڈز پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں 12 جیتے ہیں ایک ڈرا ہوا ہے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔