مزید پڑھیں

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل، عارف علوی سربراہ مقرر

بول نیوز کے مطابق پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر سابق وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ تشکیل شدہ کمیٹی کے سربراہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے تجاویز دیں گے، عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے تحفظات سنیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے پارلیمانی واٹس ایپ گروپ پر بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی اور دونوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کا نوٹس لیا گیا تھا اور تمام پارٹی رہنماؤں کو اپنے اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی عمران خان کی قیادت میں منظم ہے، حکومتی وزراء کی پی ٹی آئی رہنماؤں میں پھوٹ ڈالنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔