مزید پڑھیں

فیکٹ چیک:کیا عمران خان نے فوج مخالف پوسٹس ڈیلیٹ کروا دی ہیں؟

گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں چل رہی ہیں کے عمران خان نے آرمی چیف اور آرمی کی خلاف کی جانے والی ٹویٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس سے حکومت یہ ثابت کرنا چاہ رہی ہے کے جیل میں ایک سال سے قید عمران خان نے فوج کے ساتھ ڈیل کر لیا ہے، ان باتوں میں کتنی حقیقت ہے آئیں دیکھتے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے2022 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ سابقہ اور موجودہ فوجی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں اسیری کو آج ایک برس مکمل ہو چکا ہے۔ عمران خان 9 مئی کے متعدد مقدمات کے علاوہ مختلف نیب ریفرنسز میں ٹرائل کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔

عمران خان کے جیل جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہوا ہے اور 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضح برتری کے بعد تو اس کشیدگی کی آگ نے مزید ہوا پکڑلی ہے۔

fackcheck report

26 مئی کو پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں1971 کے تناظر میں شیخ مجیب الرحمٰن کو ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ جہاں پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین عمران خان کو جارحانہ بیانیہ اپنانے پر داد دیتے نظر آئیےوہیں مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور حامی صارفین نے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

چند روز قبل بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف سے مذاکرات کی بات کی تو سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی کہ شاید پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی ڈیل ہوچکی ہے اسی ضمن میں چند سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی ٹی آئی آفیشل کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ مجیب الرحمٰن والی پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کر دی ہے۔

بول نیوز فیکٹ چیک

بول فیکٹ چیک نے اس کی تصدیق کے لیے جب پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ چیک کیا تو پوسٹ اپنی جگہ پر موجود ہے اور ڈیلیٹ نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ کچھ عرصے سے بظاہر اس جارحانہ لہجےکے بجائے ایک دفاعی پوزیشن اختیار کررکھی ہے جس پر قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ عمران خان کی ایک نئی حکمت عملی ہوسکتی ہے۔