مزید پڑھیں

ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ رجسٹریشن کا طریقہ جانیں

بیروزگاری دور کرنے اور نواجونوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لئے پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے. چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہر مہینے 25 ہزار روہے وظیفہ دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں خواہشمند نوجوانوں کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی بتا دیا گیا ہے. پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی جس کے تحت نہ صرف انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا بلکہ منتخب انٹرنی کو نجی شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا.

انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ رکھا گیا ہے. پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اس انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد 18سے 25 برس ہے.

رجسٹریشن کا طریقہ
انٹرن شپ پروگرام کے خواہمشند نواجوان نیچے دیے لنک کو استعمال کرتے ہوۓ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

cmip.punjab.gp.pk