مزید پڑھیں

گورنر پنجاب اور مریم نواز میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی

پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے۔ گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے بھیجی گئی تمام 13 سمریاں مسترد کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کہ گورنر سردار سلیم حیدر نے مریم نواز بھیجی ہوئی تمام سمریاں مسترد کرنے کی وجوہات بھی صوبائی حکومت کو ارسال کی ہیں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز 7 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرریاں کی تھیں۔ صوبائی حکومت نے 14 روز کی مقررہ مدت مکمل ہونے کا جواز بنا کر تقرریاں کی تھیں۔

گورنر سردار سلیم حیدر نے تعینات کیے گئے وائس چانسلرز سمیت تمام سمریاں مسترد کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ صوبائی حکومت وائس چانسلر کے لیے 3 نام تجویز کرسکتی ہے، کسی کی سفارش نہیں کرسکتی۔ 6 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے بھیجی گئی سمریوں کی 14 روزہ مدت مکمل نہیں ہوئی۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق ابھی 14 سے زائد یونیورسٹریوں کے وائس چانسلرز کی تقرری باقی ہے، کسی بھی یونیورسٹی میں میرٹ سے ہٹ کر وائس چانسلر کی تقرری نہیں ہوگی۔ صوبائی حکومت نے پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف گجرات اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سمیت 7 وائس چانسلرز کی تقرریاں کی تھیں۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://bolnews.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔