مزید پڑھیں

موجودہ حکومت میں پاکستان کا ہرشہری کتنے لاکھ کا مقروض ہوچکا ہے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان پر مجموعی قرض 70ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ مرکزی بینک نے ٣١ اگست ٢٠٢٤ تک پاکستان پر مجموعی قرض کے نمبرز جاری کیے ہیں جن کے مطابق مجموعی قرضہ 70ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا جو جی ڈی پی کے 65 فیصد کے برابر ہوگیا۔

موجودہ حکومت میں پاکستان کا ہرشہری کتنے لاکھ کا مقروض ہوچکا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ملکی مجموعی قرض میں ماہانہ بنیاد پر1.1فیصد اور سالانہ بنیاد پر10فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں حکومت نے 739 ارب روپے کا ملکی وغیرملکی قرض لیا۔ جولائی 2024 میں پاکستان پر مجموعی قرض کا حجم69 ہزار600ارب روپے تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مجموعی قرض جی ڈی پی کے65 فیصد کے برابر ہوگیا، ملکی جی ڈی پی بڑھنے سے جی ڈی پی کے تناسب قرض میں کمی آئی۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو مزید قرضے لینا پر سکتے ہیں۔