مزید پڑھیں

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ

آسٹریلیا نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کیلئے قانون سازی شروع کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز 14 سال سے کم عمر بچوں کو استعمال نا کرنے دینے کی پابند ہوں گی۔

نئے قانون کےمطابق سوشل میڈیا کمپنیاں پابندہوں گی کہ وہ بچوں کوسوشلمیڈیا استعمال کرنے سے روکیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا۔ ان قوانین کی خلاف ورزی پر والدین اور سوشل میڈیا سائٹ دونوں پر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ سوشلمیڈیا استعمال کی کم سے کم عمر 14 سے 16 برس ہو گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بچوں کی جسمانی اورذہنی صحت متاثر کررہی ہیں۔

یہ قانون سازی ہائیکورٹ کے ایک سابق جج کی تیار کردہ 276 صفحوں پر مشتمل رپورٹ کے تناظر میں کی گئی ہے جس میں بچوں کے فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال کے منفی اثرات کو اجاگر کیا گیا تھا۔