مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے پچھہتر پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے تیل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کا منافع بڑھانے کی تجاویز تیار کرلیں۔ جبکہ دوسری جانب عالمی منڈی میں یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کا منافع ایک روپے پینتیس پیسے اضافے سے نو روپےبائیس پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے،پٹرول پمپس کامنافع1.40روپےاضافےسے10روپے4 پیسےفی لیٹرکرنےکی تجویز ہے،اس وقت ڈیزل اورپیٹرول پرمارجن8روپے64پیسےفی لیٹرہے۔

ذرائع کے مطابق منافع میں مجوزہ اضافےمیں پٹرول پمپس کوڈیجیٹلائزکرنےکی لاگت بھی شامل ہوگی،تیل کمپنیزکےمجوزہ منافع میں50پیسےفی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہیں،جبکہ پٹرول پمپس کےمجوزہ منافع میں 25پیسےفی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوتمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائزکرناہوں گے،تمام پیٹرول پمپس ڈیلرسائٹس کی ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر،وزارت توانائی کودیناہوگی۔ تیل کمپنیوں کا منافع ایک روپیہ پینتیس پیسے جبکہ ڈیلر مارجن ایک روپیہ چالیس پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز حکومت کو ارسال کردی گئی۔