تازہ ترین

وفاقی حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا،پہلے مرحلے میں ایک سال کے دوران 10 سرکاری اداروں کی نجکاری ہوگی۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سال کے دوران 10 سرکاری اداروں کی نجکاری ہوگی،دوسرے مرحلےمیں ایک سے 3 سال کے دوران 13 اداروں کی نجکاری ہوگی،ایک ادارے کی نجکاری کے لئے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہوگا۔

پہلےمرحلے میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بینک جیسے ادارے شامل ہیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد سمیت 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی بھی نجکاری ہوگی،دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف، یوٹیلٹی اسٹورز اور 4 جنکوز کی نجکاری ہوگی

دوسرے مرحلے میں لاہور سمیت مزید 6 بجلی تقسیم کار کمپینیاں بھی بیچی جائیں گی،آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے ارکان کے سوالات کے جواب نہ آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےوزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کے سیکریٹریز کو طلب کرلیا ہے۔

- Advertisement -
سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://bolnews.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔