مزید پڑھیں

بھارتی ٹرینی ڈاکٹر کا ریپ اور قتل کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

بھارتی شہرکلکتہ میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے وحشیانہ ریپ اور قتل کے خلاف بھارت بھر میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔ کئی شہروں میں طبی سہولیات احتجاجاً بند کردی گئی ہیں اور بھارتی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے آج 24 گھنٹے کے لیے ضرروی خدمات کے علاوہ تمام کام بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی شہر میں احتجاج کررہی ہیں۔ خاتون ڈاکٹر کے قتل کی تحقیقات بھی جاری ہیں جبکہ بھارتی سی بی آئی نے کالج کے 4 ڈاکٹروں اور سابق پرنسپل کو بھی تفتیش کے لیےطلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل بھارت کے شہر کلکتہ میں ایک 31 سالہ لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کی لاش میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی۔ لاش کے پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا تھا اور بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔