مزید پڑھیں

معیشت کا برا حال؛ پیپلز پارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: جعلی حکومت کا چلنا اب مشکل ہو رہا ہے، کیونکہ اسٹبلشمنٹ اور دیگر سہولت کار بھی اب اس بات سے پریشان ہو چکے ہیں کہ پاکستان میں استحکام نظر نہیں آ رہا، ہر گزرتا دن پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے معیشت کی بری حالت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو کمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی صنعت بیٹھ گئی ملک کیسے ترقی کرے گا۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کے زیادہ بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام سے کردہ وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ دیکھنا ہوگا کہ ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر سبسڈی کہاں استعمال کی جا رہی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک طرف ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مہنگے اشتہارات لگائے جا رہے ہیں، پنجاب میں کون سا آئی ٹی انقلاب لایا جا رہا ہے جس کے اشتہارات نیویارک میں لگوائے جا رہے ہیں؟

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران اجلاس معاشی صورتحال سے متعلق پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ پارٹی مشاورت سے آئندہ فیصلے کیے جائیں گے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔