مزید پڑھیں

ایمنیم کی نیٹ ورتھ اور زندگی سے متعلق کچھ اہم معلومات

ایمنیم کا شمار دنیا کے نامور اور مقبول ریپرز میں ہوتا ہے، ایمنیم ١٧ اکتوبر ١٩٧٢ کو امریکہ میں پیدا ہوۓ، ایمنیم کا قد ٥.٨ انچ ہے اور ان عمر تقریبا ٥٠ سال ہے۔ ایمینیم، اے کے اے مارشل میتھرز جو اصل میں مسوری سے ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایمنیم کی ہپ ہاپ میں شہرت بہت بری ہے کیونکہ وہ ریپ میوزک کے دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتا ہے۔ اس پوسٹ میں ہم ایمنیم کی نیٹ ورتھ اور زندگی سے متعلق کچھ اہم حقائق پر بات کریں گے۔

ایمینیم کی عمر اب تقریبا ٥٠ سال ہے، اور یہ اب تک کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ہپ ہاپ فنکاروں میں سے ایک ہے۔ ایمنیم کے والد بروس انہیں چھوڑ کر کیلیفورنیا چلے گئے تاکہ ایک نیا خاندان شروع کر سکیں۔ ایمینیم کا بچپن نہیت بہت مشکلات میں گزرا اور مناسب سرپرستی نہ ہونے پر اسکول میں لڑکے اکثر اس کو مارا کرتے تھے۔

ایمینیم کی زندگی مشکلات میں گزر رہی تھی جب یہ اپنی فیملی کے ساتھ ڈیٹرائٹ میں رہتا تھا تو اکثر اس کے ساتھ مار پیٹ کی جاتی کیونکہ یہ جس محلے میں رہتا تھا وہاں اکثریت سیاہ فام لوگوں کی تھی چونکہ یہ رنگ سے گورا تھا تو اکثر نسلی مار پیٹ کا شکار رہتا۔ امریکا خود کو دنیا کی سپر پاور کہتا ہے لیکن آج تک وہ اپنے ملک میں نسلی تفریق ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایمینیم نے اپنے دوست مائیک روبی کے ساتھ ریپ پرفارمنس میں اس وقت پرفارم کرنا شروع کیا جب وہ صرف 14 سال کا تھا۔ ایمینیم نے 17 سال کی عمر میں لنکن ہائی اسکول چھوڑ دیا اس کے بعد اپنے اور اپنی فیملی کے اخراجات اور ان کی مدد کرنے کیلئے مختلف ملازمتیں بھی کیں۔ ان کا پہلا سولو البم، ‘انفنٹی’، 1996 میں ریلیز ہوا، اور ناکام رہا۔ بنیادی طور پر ایمینیم کے انداز، اور اس وقت لوگوں کے اس کے بارے میں جذبات کی وجہ سے۔ اسے بتایا گیا کہ اس کا انداز ہپ ہاپ کے لیے نہیں لیکن اسے مزید لیرکس لکھتے رہنے لا مشورہ بھی دیا گیا۔

1997 میں، اسے آفٹرماتھ انٹرٹینمنٹ کے بانی ڈاکٹر ڈری نے اس ملاقات کے بعد سوچا کہ یہ ایک اچھا آرٹسٹ بن سکتا ہے اور اس کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ دو سال بعد ایک البم ریلیز ہوا جو بہت مشہور ہوا، اور راتوں رات ایمینیم مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

اس کے بعد سے، ایمینیم نے متعدد البمز جاری کیے ہیں اور صرف امریکہ میں 40 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت کی ہیں۔ اس نے بہت سارے فنکاروں کے ساتھ بھی کام کیا یہاں تک کہ اس کی کہانی پر مبنی فلم میں بھی کام کیا ہے۔ آج، ایمینیم کو اب تک کے بہترین ریپرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس نے تقریباً ہر ایسے موسیقار کے ساتھ کام کیا ہے جس کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں، بشمول ایڈ شیران، 50 سینٹ، لِل وین، ریحانہ اور ڈریک سرفہرست ہیں۔

اکتوبر 2022 تک، ایمنیم کی نیٹ ورتھ تقریباً 230 ملین ڈالر ہے، جس سے وہ اب تک کے امیر ترین ریپرز کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ ایمنیم کو گاڑیوں کا بہت شوق ہے اور اس نے دنیا چند مہنگی ترین گاڑیاں بھی خرید رکھی ہیں جن میں پورچے اور فیراری سر فہرست ہیں۔

ایمینیم کا زندگی گزارنے کے بارے اپنا تجربہ اور تجزیہ ہے ایمینیم کا کہنا ہے کھ “میں وہی کہتا ہوں جو میں کہنا چاہتا ہوں اور جو کرنا چاہتا ہوں وہ کرتا ہوں۔ درمیان میں کوئی نہیں ہے۔ لوگ یا تو اس کی وجہ سے آپ سے محبت کریں گے یا آپ سے نفرت کریں گے۔”

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔