مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایک کے بعد ایک ناکامی وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کے لئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں، تاہم اس فیصلے سے یوٹیلیٹی اسٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے کی تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

سیکرٹری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگی اس کے مطابق اسٹورز بند ہو جائیں گے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔