مزید پڑھیں

جعلی حکومت نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جعلی حکومت نے یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ عوام کو ختم کرکے ہی دم لینا ہے، اسی لئے ہر مہینے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

گزشتہ دنوں وفاقی کے وزیرتوانائی اویس لغاری نے صاف صاف بتادیا کہ بجلی کی قیمتیں کسی صورت کم نہیں ہوسکتیں۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو ناممکن قرار دیدیا۔ اور آج نیپرا نے ان کی بات کو سچ ثابت کر دیا۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔