مزید پڑھیں

فی یونٹ 14 روپے کمی کے بعد بجلی کے بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟

پنجاب حکومت کا ٥٠٠ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے اعلان کے بعد صارفین کے بلوں میں ہونیوالی متوقع کمی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت 500 یونٹس تک کا بنیادی ٹیرف ریٹ 37 سے 38 روپے فی یونٹ ہے، 14 روپے ریلیف ملنے سے یونٹ 24 روپے کا ہوجائے گا، جس سے بجلی صارفین کے بلوں میں 38 فیصد تک کمی ہو گی، 18 ہزار 551 روپے بل ادا کرنے والے کو اب 11 ہزار 495 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے ٹیرف اور ٹیکس میں بھی واضح کمی ہو گی۔لیسکو کے صارفین کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے،جن میں سے 49 لاکھ گھریلو صارفین ہیں ،موجودہ اعلان سے48 لاکھ 44 ہزار 50 صارفین کوریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے 500 یونٹ تک صارفین کو فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف دینے کیلئے پیکج تیار کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے عوام کے لیے ایک ریلیف پیکج تیارکیاہے،اگست،ستمبر کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیاہے،ریلیف پیکج صفرسے500یونٹ تک صارفین کیلئےہے،500یونٹ تک صارفین کوفی یونٹ 14 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔