تازہ ترین

سمندری طوفان فلورس برطانیہ اور آئر لینڈ سے ٹکرا گیا، پروازیں منسوخ

سمندری طوفان فلورس برطانیہ اور آئر لینڈ سے ٹکرا گیا۔ اسکاٹ لینڈ بھر میں طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ گلاسگو سے اسکاٹش جزائر کو جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شمال کی جانب نیو کیسل سے آگے تمام ٹرینوں کی روانگی بھی منسوخ ہوگئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقے میں ایک سو چوالیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب تائیوان کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک 77 زخمی اور تین افراد لاپتہ ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے 5900 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔

تائیوان کے جنوبی علاقوں میں ایک ہفتے کےدوران دو ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی جو ایک سال کی اوسط بارش سے بھی زیادہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری علاقوں میں بھی کئی بستیاں تالاب بنی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -
سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔