مزید پڑھیں

انٹرنیٹ سست ہونے سے کم از کم 500 ملین کا نقصان ہوا ہے

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو شکست دینے کے چکر میں حکومت کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، اس سلسلے میں سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ انٹرنیٹ سست ہونے سے کم از کم 500 ملین کا نقصان ہوا ہے، سوشل میڈیا، واٹس ایپ پر ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ نہیں ہو رہی، بہت سے ای کامرس کے فورمز چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر بحث ہوئی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس سست ہونے سے بزنس متاثر ہورہا ہے، آپ نے لوگوں کا روزگار تباہ کر دیا ہے، پہلے ہی سرمایہ کاری نہیں اس طریقے سے سارا کاروبار تباہ ہوجائے گا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے انٹرنیٹ سروس سست ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دو ہفتوں میں نیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی اے حکام نے کہا کہ ہمارے پاس انٹرنیٹ سروس سے متعلق کوئی شکایت ہی نہیں۔

سیکریٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا نے نیٹ سروس سست ہونے کا ملبہ موبائل آپریٹرز پر ڈالتے ہوئے کہا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں خلل آیا ہے، یہ نیٹ ورکس پر مسئلہ ہے وائی فائی پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم موبائل آپریٹرز سے ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں دو ہفتوں میں تفصیل پیش کردیں گے، یہ مسئلہ طویل نہیں ہوگا ، انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس بند کر کے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سیکیورٹی ہوگئی ہے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔