تازہ ترین

محض انکوائری کی بنیاد پرکسی کونوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا، عدالت

جسٹس اویس خالد نے تسنیم کوثر کی درخواست پر 10 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ 16 سال بعد خاتون سرکاری ملازم کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ محض انکوائری کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا۔ فئیرٹرائل کا حق دیئے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکتا۔ عدالت نے خاتون کو نوکری سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا۔

عدالت نے متعلقہ اتھارٹی کو درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات کی دوبارہ انکوائری کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار کے واجبات کی ادائیگی انکوئری کے فیصلہ سے مشروط کردی گئی۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کو 2009 میں کنڈکٹ کی بنیاد پر لیب اسسٹنٹ کی نوکری سے برخاست کیا گیا۔ عدالت نے 2014 میں درخواست گزار کو نوکری پر بحال کردیا مگر عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکو بحال نہ کیا گیا اورمعطل کردیا، 2015 میں درخواست گزارکو دوبارہ نوکری سے برخاست کردیاگیا۔ درخواست گزار پر الزام تھا کہ بھرتی کے وقت اس نے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔

- Advertisement -
سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔