مزید پڑھیں

صرف ٣٠ ڈالر سے شروعات کرنے والے دنیا کہ سب امیر آدمی ایلون مسک کی کہانی

دنیا کا سب سے امیر آدمی ایلون مسک 28 جون 1971 کو پریٹوریا، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔ مسک کے والد ایرول مسک ایک انجینئر اور والدہ مئی مسک ایک کینیڈین ماہر غذائیات تھیں۔ بچپن سے ہی کتابوں کے شوقین مسک کو سائنس فکشن اور ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھنے کا بہت شوق تھا۔ تقریبا 12 سال کی عمر میں مسک نے ٣٠ ڈالر ایک ویڈیو گیم “بلاسٹر” بنائی جسے ایلون نے 500 ڈالر میں فروخت کیا۔ یہ ان اسکا پہلا پروجیکٹ تھا۔

ایلون مسک کی ابتدائی زندگی اور تعلیم

ایلون نے اپنی ابتدائی تعلیم جنوبی افریقہ میں مکمل کی اور پھر جنوبی افریقہ کی فوجی خدمات سے بچنے کیلئے 1989 میں 17 سال کی عمر میں کینیڈا منتقل ہو گئے۔ وہاں مسک نے کوئنز یونیورسٹی، کینیڈا میں داخلہ لیا لیکن دو سال بعد یونیورسٹی آف پینسلوینیا، امریکہ منتقل ہو گئے جہاں سے انہوں نے اکنامکس اور فزکس میں ڈگریاں حاصل کیں۔ بعد ازاں، انہوں نے سٹینفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ لیا لیکن صرف دو دن بعد اسے چھوڑ دیا تاکہ وہ کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ سکیں۔

مسک کی دلچسپیاں اور ذاتی زندگی

ایلون مسک کو سائنسی تحقیق، اسپیس ایکسپلوریشن، اور توانائی کے شعبے میں جدت لانے میں خاص دلچسپی ہے۔ وہ مصنوعی ذہانت کے بارے میں بھی محتاط ہیں اور اس کے خطرات پر مسلسل بات کرتے رہتے ہیں۔ ذاتی زندگی میں، ایلون مسک کی کئی شادیاں ہوئی ہیں اور ان کے 10 بچے ہیں۔

ایلون مسک کا کاروباری سفر

ایلون مسک کا پہلا بڑا کاروباری منصوبہ “زپ ٢” تھا، جو انہوں نے اپنے بھائی کمبل مسک کے ساتھ 1996 میں شروع کیا۔ یہ ایک سافٹ ویئر کمپنی تھی جو اخبارات کو آن لائن سٹی گائیڈ فراہم کرتی تھی۔ سال 1999 میں کمپیک نے زپ ٢ کو 307 ملین ڈالر میں خرید لیا اور اس سے ایلون کو کافی منافع ہوا۔

اس کے بعد ایلون نے ایکس ڈاٹ کام نامی ایک آن لائن پیمنٹ کمپنی بنائی، جسے بعد میں پے پال کے نام سے جانا گیا۔ پے پال کی ترقی کے بعد، ای بے نے 2002 میں اسے 1.5 بلین ڈالر میں خرید لیا۔ اس کے بعد ایلون نے اسپیس ایکس، ٹیسلا موٹرز، اور سولر سٹی جیسے بڑے پروجیکٹس پر کام شروع کیا۔

مسک کے اہم کاروبار اور پروجیکٹس

١. ایلون مسک سال ٢٠٠٢ میں اسپیس ایکس کی بنیاد رکھی جس کا مقصد خلائی سفر کو سستا اور عام بنانا تھا۔ اسپیس ایکس نے نہ صرف خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کیے ہیں بلکہ ناسا اور دیگر خلائی ایجنسیوں کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔

٢. ایلون مسک نے ٢٠٠٤ میں ٹیسلا موٹرز میں سرمایہ کاری کی اور بعد میں اس کے سی ای او بن گئے۔ ٹیسلا نے الیکٹرک گاڑیوں کی انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا اور دنیا کو ماحول دوست توانائی کی طرف بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

٣. اس کے بعد ایلون نے سولر سٹی کی بنیاد رکھی تاکہ دنیا کو صاف اور قابل تجدید توانائی کی طرف لے جایا جا سکے۔

٤. ایلون مسک نے دی بورنگ کمپنی قائم کی جس کا مقصد زمین کے نیچے تیز رفتار ٹرانسپورٹ سسٹم تیار کرنا ہے۔

٥. نیورلنک، یہ کمپنی انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنے کی تحقیق کر رہی ہے، تاکہ دماغی امراض کا علاج کیا جا سکے اور انسان کو مصنوعی ذہانت کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔

٧. ایلون مسک دنیا اس وقت سب سے زیادہ مشہور ہوۓ جب انہوں نے سال ٢٠٢٢ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر 44 بلین ڈالر میں خریدا اور بعد میں اس کا نام “ایکس” رکھ دیا۔ یہ دنیا بڑی خریداری میں سے ایک تھی۔

ایلون مسک کی نیٹ ورتھ

ایلون مسک ایک ویژنری بزنس مین ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کی محنت، مستقل مزاجی اور مستقبل کی طرف ان کا وژن انہیں دنیا کے سب سے متاثر کن افراد میں شمار کرتا ہے۔ سال 2024 کے مطابق ایلون مسک کی نیٹ ورتھ کا اندازہ تقریباً 257.3 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، جس سے وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://bolnews.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔