مزید پڑھیں

ملائکہ اروڑا کے والد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، موت کی وجہ سامنے آ گئی

بدھ کی بول نیوز کے مطابق بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل کلدیپ مہتا نے اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گئے. پولیس تحقیقات کے بعد انیل کلدیپ مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ انیل مہتا نے واقعی خودکشی کی ہے یا پھر ان کا قتل ہوا ہے کیونکہ خودکشی سے قبل انہوں نے کوئی خط یا پیغام نہیں چھوڑا۔

کلدیپ مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بالکونی سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں ان کی دائیں ٹانگ، سر میں کئی شدید چوٹیں اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید فریکچر ہوا تھا جو ان کی موت کا سبب بنا۔

ملائکہ اروڑا کے مطابق خودکشی سے قبل والد نے اپنی بیٹیوں ملائکہ اور امریتا اروڑا کو آخری فون کال کی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ میں بیمار اور تھکا ہوا ہوں، اس کے بعد فون کال کٹ کر کے فون بند کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر ضروری قانونی اقدامات کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے قریبی رشتے داروں، پڑوسیوں اور انیل مہتا کے ڈاکٹر سے تفتیش کا جاری ہے جبکہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔