ایکس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر پر ٹک ٹاکر خاتون مناہل ملک کی لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آخر مناہل ملک کی ویڈیوز کس نے لیک کیں؟
حال ہی میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں اداکارہ و ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنی ویڈیو کو جعلی اور تبدیل شدہ قرار دیا۔ ٹک ٹاکر خاتون نے ویڈیو لیک اسکینڈل کے ذمہ دار شخص کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے بھی رجوع کیا ہے۔
اب تک ٹک ٹاکر خاتون کی جانب سے ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے نام کا اظہار نہیں کیا گیا، نہ ہی کسی ممکنہ ملزم کی جانب اشارہ ہی کیا گیا۔ اس لیے تمام تر معاملہ ایف آئی اے کی تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد واضح ہوسکتا ہے۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مناہل پر کڑی تنقید کی تاہم بہت سے مداحوں کا ماننا ہے کہ مناہل کے بقول ان کی ویڈیو کو ایڈیٹ اور تبدیل کرکے اپ لوڈ کیا گیا ہے جو لاکھوں دلوں کی دھڑکن مناہل ملک کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہے۔
ایف آئی اے کو درج کرائی گئی باضابطہ شکایت میں مناہل نے سائبر کرائم ونگ کو بتایا کہ لیک ویڈیو اسکینڈل کے باعث ان پر اور ان کے خاندان پر جذباتی و ذہنی دباؤ ہے اور عوام کی اسکینڈل پر غیر ضروری توجہ سے انہیں تکلیف پہنچی ہے۔
اداکارہ مناہل ملک کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو رپورٹ کریں اور اس مشکل وقت میں ان کا اور اہلِ خانہ کا ساتھ دیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر لیک کی گئی ویڈیوز میں ٹک ٹاکر مناہل ملک کو ایک شخص کے انتہائی قریب دیکھا جاسکتا ہے۔