مزید پڑھیں

موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

شدید مہنگائی کے باوجود موبائل فونز کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں موبائل کی درآمدات 1.899 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سا ل2024 کے مقابلہ میں 233 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 570 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 279 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو جون 2023 کے مقابلہ میں 420 فیصد زیادہ ہے۔ جون 2024 میں 96 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی کے مقابلہ میں جون میں موبائل فون کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 77 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مئی میں موبائل فون کی درآمدات پر 158 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جو جون میں بڑھ کر 279 ملین ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2024 میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 8.501 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو مالی سال 2023 کے 5.812 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 46 فیصد زیادہ ہے۔