مزید پڑھیں

عید میلاد النبی ﷺ پر پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں جشن

رحمت اللعالمین، خاتم النبیین رسول کریم صلی الله علیه وسلم کی ولادت با سعادت کا جشن عید میلاد النبی ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ملک بھر میں درودوسلام کی محافل کاانعقاد اور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عمارتوں پرچراغاں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی پلان مرتب کیا گیا۔

شہرشہر عید میلاد النبی کی خوشیاں، چارسُو نور کی برسات، مساجد پر چراغاں، سرکاری اور نجی عمارتیں بھی جگمگانے لگیں۔ عاشقان رسول کے درود و سلام کے نذرانے، آج جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ میلاد مصطفیٰ کی محافل سجیں گی۔ دل منور کیئے جائیں گے۔