مزید پڑھیں

عالیہ حمزہ، عامر مغل سمیت 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری جاری

بوکھلاہٹ کا شکار فارم ٤٧ کی حکومت گزشتہ دو سالوں سے پاکستان تحریک انصاف پر جعلی مقدمات درج کروانے میں مصروف ہے، کوئی پریس کانفرنس ہو یا پر امن احتجاج حکومت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمات کر دیتی ہے. حال ہی میں 28 ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج کیخلاف درج مقدمات میں عالیہ حمزہ، عامر مغل سمیت 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

پولیس نے عالیہ حمزہ ، عامر مغل سمیت پچیس نامزد ملزمان تحریک انصاف رہنماوں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں۔ ملزمان پر نیوٹاون اور وارث خان تھانوں میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے۔ ملزمان میں عامر مغل ، شہریار ریاض ،تنویر بٹ،سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ ، چوہدری امیر افضل ، خلیق زیاد کیانی ، تیمور مسعود اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

عدالت نے تمام 25 ملزمان کو گرفتار کر کے اکیس اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ نون لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات اسٹیبلشمنٹ کے حکم سے درج کیے جاتے ہیں، ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔