مزید پڑھیں

ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشنرز کیلیے نیا قانون آگیا

ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی فیملیز کیلیے ایک بری خبر ہے، جس میں وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازم کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کردی جبکہ آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کے لیے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے بل کا بڑھتا ہوا بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کردی جبکہ اسپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال مقرر کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا فیملی پنشن کا حقدار بچہ معذور یا اسپشل چائلڈ ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات پر ترمیم کی گئی، شہدا کی فیملی پنشن کی میعاد 25 سال کردی گئی، آرمڈ فورسز اورسول آرمڈ فورسز کےلیے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، اضافہ پہلی پنشن وصول کرنے والے پنشنر کو ملنے والی آخری پنشن کی رقم پر ہوگا۔