مزید پڑھیں

فیض حمید کے معاملے سے میراکوئی تعلق نہیں ،عمران خان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا فیض حمید کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیض حمیدکااحتساب فوج کااندرونی معاملہ ہے۔

فیض حمید کا احتساب کررہے ہیں تو اچھی بات ہے ،فیض حمید کو ہٹانے پر میری باجوہ سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر ان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل افسران کے فیصلے کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا ، جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں نے کل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیا ہے ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال سے بھی سکیورٹی اداروں نے تفتیش کی ہے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔