نورا فتیحی ایک نئے سنگر کے ساتھ واپس آئی ہے، حال ہی میں نورافتیحی کے گانے پایل نے بہت مقبولیت حاصل کی تھی اور ساتھ ہی نورا فتیحی کا نیا گانا “او ماما ٹیٹیما” نے یوٹیوب پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے، چند ہی گھنٹوں میں کروڑں ویوز حاصل کر لئے ہیں. یہ گانا ایک افرو-انڈین کولیبریشن ہے، جس میں بین الاقوامی آرٹسٹ “ریوانی” بھی شامل ہیں، اگر نورا کی تازہ ترین بی ٹی ایس تصاویر کو دیکھا جائے تو یہ گانا بصری اور موسیقی دونوں لحاظ سے لاجواب ہے۔
ریلیز سے قبل، نورافتیحی نے شوٹنگ کے دوران کی کئی بی ٹی ایس تصاویر شیئر کی ہیں۔ براؤن برا لیٹ اسٹائل ٹاپ اور تہہ دار اسکرٹ جس میں شوخ ٹسلز کا اضافہ کیا گیا ہے، پہنے ہوئے وہ گانے میں گلیمر اور توانائی کا شاندار امتزاج لا رہی ہیں، اور ہمیں اس پر ذرا بھی حیرت نہیں۔ ہمیشہ کی طرح نورا اس گانے میں بھی سیکسی نظر آئی ہے۔