مزید پڑھیں

بچے کی پیدائش پر نرس کی 5 ہزار ٹِپ کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر کیا ہوا؟

بھارت میں ایک نرس کی رقم کی ڈیمانڈ کی وجہ سے خاندان اپنے نومولود سے محروم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر مین پوری میں پیش آیا جہاں اسپتال میں سنجلی نامی خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔

رپورٹس کے مطابق خاندان نے بتایا گیا کہ نرس جیوتی بھدوریا نے مبینہ طور پر ٹپ کے طور پر 5ہزار 100 بھارتی روپےکا مطالبہ کیا، جب خاندان والے نرس کو رقم ادا نہ کرسکے تونرس نے نومولود کو لیبر روم کے میز پر ہی چھوڑ دیا اور رقم کی ادائیگی نہ کرنے تک بچہ دینے سے انکار کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ بچے کے والد نے اپنے بھائی سے ادھار رقم لی اور نرس کو ادا کی لیکن نومولود کے 40 منٹ تک میز پر پڑا رہنے کے سبب طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد اسے دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان والوں نے اسپتال اورنرس کے انسانیت سوز رویے پر پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی گئی جب کہ نرس کو فوری طور برطرف کردیا گیا۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔