معروف پاکستانی اداکارہ مہربانو ایک بارپھرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اس بار وہ ایک نئی ویڈیوجس میں وہ عربی موسیقی پربیلی ڈانس کرتی نظرآ رہی ہیں۔ مہربانو یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کی ویڈیو میںنہایت مختصراوربولڈ لباس زیب تن کیا، جس پرصارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “فحش” اور “غیر اخلاقی” قراردیا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے اندازکو پاکستانی معاشرتی اقدارسے متصادم قراردیتے ہوئے شدید نکتہ چینی کی، طنزیہ انداز میں سوال کیا: “اس ویڈیو سے آپ نے کیا حاصل کیا؟ شہرت؟ خوشی؟ یا پیسے؟” واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مہر بانو کو بولڈ ویڈیوز یا انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو وہ اس سے قبل بھی اپنے فیشن، بیانات اوررقص کی ویڈیوز کے باعث متنازع رہ چکی ہیں۔