مزید پڑھیں

رواں برس جون تک ملکی قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب روپے رہا، وزرات خزانہ

وفاقی حکومت نے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جن کے مطابق رواں برس جون تک ملکی قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب روپے رہا۔

وزرات خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرضوں کی تفصیلات کے مطابق ملکی مجموعی قرضے کا 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد غیر ملکی قرضوں پر مشتمل ہے۔

رواں برس جون تک پاکستان پر 47 ہزار ارب سے زائد ملکی اور 24 ارب سے زائد غیر ملکی قرضہ ہے۔ حکومت کی جانب سے ملکی قرضہ حکومتی سیکیورٹی کے اجرا، بیرونی قرضہ، ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

رواں برس 2024 میں 18 ہزار 7 سو ارب روپے جبکہ 2025 میں 8 ہزار 7 سو ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔ 2026 میں 7 ہزار 6 سو اور 2027 میں 4 ہزار 3 سو ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔

سال 2028 میں 6 ہزار اور 2029 میں 8 ہزار 4 سو ارب سرکاری قرض کی ادائیگی کی جائیگی۔ 2030 میں 2 ہزار 4 سو اور 2031 میں 2 ہزار 6 سو جبکہ 2031 میں 1 ہزار ارب سے زائد سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے۔