مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف نئی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف نئی درخواست دائر۔مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ صائم چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سےدائرنئی درخواست میں کہا گیا ہے مجوزہ آئینی ترامیم بنیادی حقوق، آئین اورعدلیہ کی آزادی کےمنافی ہیں۔

ایگزیکٹوکوعدلیہ سےمتعلق آئینی ترمیم کرنے سے روکا جائے،قراردیاجائےکہ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر کا آرٹیکل ایک سو اناسی بنیادی آئینی ڈھانچہ ہے اور حکومت عدلیہ کی آزادی اور غیرجانبداری میں مداخلت نہیں کرسکتی ،درخواست میں وفاق ،اسپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینٹ اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ آئینی ترامیم پر آئندہ 2 روز میں اتحادی جماعتوں اور حزبِ اختلاف کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔