مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے آئندہ ماہ سے ریلیف کا امکان ہے، یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ یکم ستمبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل ڈیڈھ روپے لائٹ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہو گی، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ 31 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا جبکہ وزارت خزانہ ورکنگ سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔