مزید پڑھیں

پی ٹی اے کا انٹرنیٹ سست روی دور کرنے کیلئے صارفین کو اہم مشورہ

بوکھلاہٹ کا شکار حکومت اینڈ پی ٹی اے ملک میں سست انٹرنیٹ فراہم کرنے پر مختلف وجوہات بتا رہی ہے، ہر بیان دوسرے بیان سے مختلف ہے جو کہ حکومت کی دو نمبری کا ثبوت ہے. ہم جانتے ہیں کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آن لائن بزنس سیمت فری لانسرز بھی بہت پریشان ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار میں سست روی دور کرنے کے لیے صارفین کو مشورہ دیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بلاتعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کے لیے اپنا وی پی این ون ونڈو آپریشن سے حاصل کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز،کال سینٹرز اور فری لانسرز وی پی این حاصل کرسکتے ہیں، وی پی اینز کے لیے چار سال میں 20 ہزار آئی پیز رجسٹر ہوچکیں۔

یاد رہےکہ اس سے قبل پی ٹی اے نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔