مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کا دو ماہ کیلئے فی یونٹ 14روپے ریلیف دینے کااعلان

پنجاب حکومت: صدر مسلم لیگ ن اور تین بار کے نااہل وزیر اعظم میاں نوازشریف نے500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے دو ماہ اگست اور ستمبر کیلئے فی یونٹ 14روپے ریلیف دینے کااعلان کیا ہے۔ یہ علان نوازشریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے مہنگائی کی وجہ سے عوام کرب سے گزررہے ہیں، مینارپاکستان جلسےمیں بجلی کے بلوں سےمتعلق گفتگوکی تھی، مینارپاکستان جلسےمیں بتایامیرے دورمیں بجلی کا بل اورآج کتنا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 500 یونٹ تک بجلی کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ تک کم کیا جائے گا ،پنجاب حکومت نے ترقیاتی اور دیگر فنڈ کاٹ کر یہ ریلیف دیا ہے، اس ریلیف پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو شاباش دیتا ہوں۔

میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی بات کی ہے ،شہباز شریف نے کچھ عرصہ پہلے 200 یونٹ تک بہت اچھا ریلیف دیا،وزیراعلیٰ پنجاب مزید ریلیف دینے کیلئے سولر پینل اسکیم لا رہی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ ریلیف یہیں ختم نہیں ہوگا، مزید ریلیف کے لیے پنجاب میں گھروں کو سولر پینل دیے جائیں گے تاکہ ان کا بجل کا بل مزید کم ہوجائے جس کے لیے پنجاب حکومت 700 ارب روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، شہباز شریف سے بھی درخواست ہے کہ وہ پنجاب حکومت سمیت دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر عوام کو سولر پینل دینے کے لیے کام کریں۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔