مزید پڑھیں

پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی، کالج کی رجسٹریشن منسوخ

لاہور کے علاقے گلبرگ میں پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر پرمشتعل طلباء نے گلبرگ کیمپس پر دھاوا بول دیا- کالج کا گیٹ توڑا، سامان کو آگ لگائی- تصادم میں طلباء سمیت 27 افراد زخمی ہوئے- صوبائی وزیر تعلیم نے نجی کالج کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

انتظامیہ نے پنجاب کالج کی طالبات کو باہر جانے سے روکتے ہوئے کلاسز کو بند کردیا۔ پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو تصادم میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات مزاکرات کے لیے پہنچے۔ طلبا رانا سکندر حیات کے ساتھ کالج کیمپس میں داخل ہوئے اور کلاسز میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ وزیر تعلیم نے طلبا کو تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل کردی۔ نجی کالج کے مسلم ٹاون اور ائیرلائن سوسائٹی سمیت دیگر کیمپسز میں بھی طلبا و طالبات نے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث گلبرگ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی۔