مزید پڑھیں

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکارہ ریما خان کی گود میں بچہ کس کا ہے؟

ویسے تو سوشل میڈیا پر روز ہی کوئی نہ کوئی مسلہ چلتا ہی رہتا ہے، ایسے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کی گذشتہ دنوں ایک نومولود بچے کے ساتھ تصویر کا معمہ حل ہو گیا ہے۔

اداکارہ ریما خان کی گود میں موجود بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر مختلف افواہوں اور مبارک بادوں کے ساتھ وائرل ہوئی تھی۔ اس بارے میں اب اداکارہ ریما خان کے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے جیو نیوز کو سب کچھ بتا دیا۔

اداکارہ ریما ڈاکٹر سید طارق شہاب نے کہا کہ یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افواہوں یا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا تھا کہ خدا کرے اگر کوئی ایسی خبر ہوئی تو وہ سب سے پہلے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ہی شیئر کریں گے۔ یاد رہے ریما نے 16 نومبر 2011 کو ورجینیا، ریاستہائے متحدہ میں امریکی کارڈیالوجسٹ اور سرجن سید طارق شہاب سے شادی کی۔