تازہ ترین

مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس کتنے لاکھ روپے ملیں گے؟

سپریم کورٹ کے غیر قانونی فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں پر بحال ہونیوالے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے، پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا، فنانس ڈیپارٹمنٹ رہنمائی کا منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے، جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 58 لاکھ 71 ہزار روپے بقایا جات ملنے کا امکان ہے، 18 ایم این ایز کو ادائیگی کیلئے مجموعی طور پر 10 کروڑ 56 لاکھ روپے درکار ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق 13 مئی 2024ء کو سپریم کورٹ فیصلے پر 18 ارکان معطل کیے گئے تھے، 2 جولائی 2025ء کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کردیا تھا، بحال ہونے والوں میں 15 خواتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں، 3 بحال ارکان کا تعلق اقلیتی نشستوں سے ہے۔

- Advertisement -
سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://bolnews.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔