مزید پڑھیں

عمران خان پر اڈیالہ جیل میں سختیاں بڑھا دی گئیں، نئی پابندیاں کیا ہیں؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اڈیالہ جیل میں سختیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو ورزش کرنے کے لیے سائیکل استعمال کرنے اور 6 سیلز پر مشتمل راہداری میں چہل قدمی پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اتوار کی شام سے عمران خان کو سیل میں قید کر رکھا ہے جبکہ ان کے سیل کے اطراف میں بھی کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو مرضی کا کھانے دینے والے مشقتی کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ انہیں عام قیدیوں کا کھانا دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا کے ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کھانا دینے والے افراد کو بھی بات کرنے کی اجازت نہیں جبکہ ان کے سیل میں کھانا فراہم کرنے والے افراد کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتوں کا سلسلہ 4 اکتوبر سے منقطع ہے۔ ان سے آخری ملاقات 3 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں سیاسی رہنماؤں سے کروائی گئی تھی۔ عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیر التوا ہے۔