مزید پڑھیں

بھارتی اداکار سیف علی خان پر دہلی کے نائٹ کلب میں حملہ

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ان دنوں اپنی 54 سالگرہ منانے کی وجہ سے خبروں میں ان ہیں۔ بھارتی میڈیا میں ان سب کے درمیان ان سے جڑا ایک واقعہ شیئر کیا ہے، جس میں نواب آف پٹوری پر دہلی کے نائٹ کلب دو بار حملہ کیا گیا۔

سیف علی خان نے یہ کہانی آج سے چار سال پہلے ایک پوڈ کاسٹ میں شیئر کی تھی۔ اس واقعہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ، میں دہلی کے ایک نائٹ کلب میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک لڑکا میرے پاس آٰیا، اور اس نے مجھ سے کہاکہ میں اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ ڈانس کروں۔

جب میں نے اسے منع کیا کہ میں یہ سب کرنے کا عادی نہیں ہوں، تو اس نے میری تعریف کرنا شروع کردی کہ میرا چہرہ بہٹ خوبصورت ہے، میں اپنی تعریف سن کر خوش ہو گیا اور مسکرانے لگا۔

سیف علی خان نے مزید کہا کہ اچانک اس نے میرے ساتھ بد تمیزی کرنا شروع کردی۔ یہی نہیں، بلکہ اس نے میرے سرپروہسکی کی بوتل بھی ماردی۔

میرے سر سے خون بہنے لگا تو میں واش روم چلا گیا۔ وہ میرا پیچھا کرتے ہوئے وہاں بھی آ پہنچا۔ میرے سر سےبہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔ میں نے اپنے سر پر پانی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تم نے کیا کردیا۔ اس نے مجھ پر دوبارہ صابن کی ڈش سے حملہ کر دیا۔ وہ پاگل اور جنونی تھا اور شاید مجھے جان سے مار دیتا۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔