سام سنگ کا نیاآنے والا گلیکسی ایس 25 الٹرا 2025 میں اینڈرائیڈ کے سب سے بہترین ریلیز میں سے ایک بننے جا رہا ہے، اور خبریں اشارہ کرتی ہیں کہ یہ سال کے شروع میں جنوری یا فروری میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فلیگ شپ ڈیوائس اہم ڈیزائن، ڈسپلے، اور کارکردگی کی اپ گریڈز کے ساتھ آئے گی، اگرچہ ان بہتریوں کے ساتھ اس کی قیمت بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
گلیکسی ایس 25 الٹرا میں ممکنہ طور پر سائز میں معمولی اضافہ ہوگا، جس میں 6.9 انچ اسکرین، پتلے بیزل، اور ایک اسٹائلش فریم ہوگا، جو ایس 24 الٹرا کی نسبت تھوڑا لمبا، پتلا اور کم چوڑا ہو گا۔
اس کو سام سنگ کے بند ہونے والے نوٹ سیریز کی یاد تازہ کرنے کے لیے گلیکسی ایس 25 نوٹ کے نام سے ری برانڈ کیا جا سکتا ہے۔اسے ممکنہ طور پر اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ پاور کرے گا، جو موجودہ اسنیپ ڈریگن 8 جن 2 سے بہتر کارکردگی دکھائے گا۔
سام سنگ ایس 25 کی قیمت اور کیمرہ
زیادہ مینوفیکچرنگ لاگت کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ایس 25 الٹرا کی قیمت ایس24 الٹرا کے لانچ قیمت ١٣٠٠ ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔کیمرہ کے حوالے سے، 50ایم پی کا الٹرا وائیڈ سنسر 12ایم پی سنسر کی جگہ لے سکتا ہے، جو موجودہ 200ایم پی مین اور 50ایم پی ٹیلی فوٹو کیمروں کو سپورٹ کرے گا۔
١٦جی بی تک کی ریم اور 5,000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ، گلیکسی ایس 25 الٹرا اے آئی اور گیمنگ پرفارمنس کے لیے تیار ہے۔ کلر آپشنز میں ممکنہ طور پر ٹائٹینیم شیڈز شامل ہوں گے، جن میں سیمسنگ اسٹور کے ذریعے آن لائن ایکسکلوسو کلرز بھی پیش کیے جا سکتے ہیں۔