مزید پڑھیں

کل ہونے والے سینیٹ اجلاس کا 5 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری

سینیٹ اجلاس: حکومت، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ اس وقت پریشانی کا شکار ہیں، کیونکہ حکومت بندے پورے کرنے میں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے، اگر ایسے ہی رہا تو قاضی عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توصیح بہت مشکل ہو جائے گی. ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت مولانا فضل رحمن اور تحریک انصاف کے ٥ اراکین کو خریدنے میں مصروف ہے، اور سننے میں آ رہا ہے کے ٢٠-٢٠ کروڑ میں تحریک انصاف کے ٥ اراکین حکومت خرید چکی ہے۔

اسی سلسلے میں کل ہونے والے سینیٹ اجلاس کا5نکات پرمشتمل ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کےکل ہوانے والے اجلاس کا5نکات پرمشتمل ایجنڈاجاری کیا گیا ہے،سینیٹ کااجلاس کل شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔

کل ہونے والے سینیٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ کےایجنڈامیں شامل نہیں ہے،قائدایوان اسحاق ڈاراجلاس کیلئےوقفہ سوالات ختم کرنےکی تحریک پیش کریں گے ،ضمیرحسین گھمروخیرپورکوگیس کی عدم فراہمی کےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کریں گے ۔

اجلاس میں سیف اللہ ابڑوحیدرآباد الیکٹرک سپلائی کےمتعلق توجہ مبذول کرانےکا نوٹس پیش کریں گے ،صدرمملکت کےپارلیمنٹ سےخطاب پرمزید بحث بھی اجلاس کےایجنڈے میں شامل ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کرنےکی صورت میں سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کیاجائےگا۔