مزید پڑھیں

رومنٹک فلمیں پسند نہیں، ٹام کروز کی فلمیں شوق سے دیکھتا ہوں: شاہ رخ خان

بالی وڈ میں رومانس کی وجہ سے مشہور شاہ رخ خان خود ایکشن فلموں کے شوقین نکلے۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں زیادہ تر رومانوی فلمیں کی ہیں جن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، رب نے بنا دی جوڑی، کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

تاہم سپر اسٹار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں رومانوی فلمیں پسند نہیں ہیں۔ انٹرویو میں بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ مجھے ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کی فلمیں پسند ہیں، محسوس کیا کہ میں نے کوئی بھی ایکشن فلم نہیں کی اس لیے فلم جوان اور پٹھان میں بطور ایکشن ہیرو کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی ایک خاص طرح کی فلم دیکھنا پسند نہیں کرتا، ایکشن فلمیں دیکھنے کا شوق ہے اور مجھے رومانوی فلمیں بہت کم پسند ہیں۔

اداکار نے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سائنس اینڈ فیکشن فلمیں، ہیومن ڈرامہ، ڈسٹوپین ورلڈ فلمیں اور کارٹونز فلمیں پسند ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہو چکا ہے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔