مزید پڑھیں

شردھا کپور نے بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ شردھا کپور نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے ماضی میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں چند وجوہات کی بنا پر اُن فلموں میں کام نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ کئی بار ہم اداکاروں کو ایسی فلموں کی پیشکش ہوتی ہے جن کا کردار ہمیں دلچسپ نہیں لگتا یا پھر ہم اُس کردار سے مطمئن نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے ہم فلم کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں جن کی کہانی اچھی ہو، کردار اچھا ہو، میں نہ صرف اچھی فلمیں کرنا چاہتی ہوں بلکہ اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

شردھا کپور نے کہا کہ اگر مجھے مستقبل میں بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میں فوراً ہاں کردوں گی، مجھے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 15 اگست کو شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی کامیڈی ہارر فلم ‘استری 2′ ریلیز ہوئی جس نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔