مزید پڑھیں

سلمان خان نے فلم سکندر کی تیاری شیئر کردی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے منگل کی رات اپنی آنے والی فلم سکندر کے لئے سخت ٹریننگ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پربڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان عام طور پر اپنے کام اور فٹنس کے تئیں اپنی لگن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں سخت ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خان نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’سکندر‘۔

تصویر شیئر ہوتے ہی پرجوش مداحوں کا کمنٹ باکس پررد عمل کا سیلاب امنڈ آیا، ایک شخص نے لکھا کہ بھائی مکمل فارم میں ہیں۔ ایک اور شخص نے تبصرہ کیا، سکندر اس بات کی بہترین مثال ہے کہ مستقل مزاجی اور محنت سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ’ ”پرجوش“، ایک اور شخص نے لکھا

اے آرمروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران دبنگ اسٹار کوپسلیوں میں چوٹ لگ گئی تھی، تاہم چوٹ لگنے کے باوجود خان پوری قوت کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں بہترین اداکاری کے بعد 2022ء میں بالی ووڈ میں فلم ’گڈ بائے‘ سے ڈیبیو کرنے والی ادا کارہ ارشمیکا منڈانا بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلم ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔