مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 19.50 سے کم ہوکر 17.50 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی جب کہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 2 ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح تیزی سے کم ہوئی ہے۔

استیٹ بینک نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح اگست 2024 میں 9.64 فیصد پر آگئی ہے جب کہ رواں مالی سال میں ترقی کی شرح 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تیل اور غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ کم سرکاری زرمبادلہ آمد اور قرض ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر 9.5 ارب ڈالرز رہے۔ واضح رہے کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے شرح سود میں 300 سے 500 بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔