مزید پڑھیں

چیف جسٹس لندن پلان کا حصہ، قاضی فائز عیسیٰ نے قوم سے فراڈ کیا۔عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لندن پلان کا حصہ ہیں اور انہوں نے قوم سے فراڈ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے سے سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لندن پلان کا حصہ تھا، اس نے قوم سے فراڈ کیا۔

گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ واضح ہوگیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جانبدار امپائر ہی نہیں بلکہ ان کی ٹیم کے اوپنر بلے باز جبکہ قاضی فائز عیسیٰ دوسرے بلے باز ہیں اور ان کی حرکتیں مفادات کا ٹکراؤ ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو دو تہائی اکثریت اور ان کے امپائرز کو توسیع مل جائے۔ سپریم کورٹ نے ہماری 9مئی اور 8فروری کی درخواستوں کی سماعت نہیں کی بلکہ ہماری 4نشستیں گھٹا دیں۔ ہر حربہ نشستیں کم کرنے کیلئے ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب کچھ بے نقاب ہوگیا۔ ہماری پٹیشن سنی ہی نہیں جاتی۔ تھرڈ امپائر کو بھی توسیع ملے گی جو ان کی پشت پر ہے۔ نیب ترامیم کا کیس چلنے کے دوران بھی کہا لیکن ہماری سنوائی نہیں ہوئی۔ ان کی کوشش تھی پی ٹی آئی کو باہر رکھیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ چاہتے تھے کہ پارٹی کو اڑا دیں، اب سب بے نقاب ہوچکا اور سارے پردے ہٹ چکے ہیں۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ خود جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بنوایا اور پھر بدل دیا۔ وہ اس قانون سازی سے اپنی آمریت چاہتے تھے۔

انہوں ے کہا کہ ہم جمعرات کو عدلیہ پر حملے کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ جمعہ کو ہمارا اپنا احتجاج ہوگا اور ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے، اجازت نہ ملی تو احتجاج ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی ہیڈ لائن بننا بد قسمتی ہے۔

یہ صرف ہمارے ملک میں ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی فوجی افسر کی تعیناتی پر خبریں شائع نہیں ہوتیں۔ ان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ پاکستان مکمل طور پر پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے۔ یہ مارشل لاء ضیا اور مشرف کے دور سے بھی سخت ہے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔