مزید پڑھیں

افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت

افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت ہوگیا۔ نایاب ہیرا 120 سال میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔یہ دو ہزار چارسوبانوے قیراط کا ہے۔

تاہم اس کی کوالٹی کے متعلق نہیں بتایا گیا کہ آیا اسے جیولری میں استعمال کیا جاسکتا ہےیانہیں۔ہیرے کو کینیڈا کی کان کن کمپنی نے دریافت کیا ہے۔

کمپنی کےمطابق ہیرا شمال مشرقی بوٹسوانا میں ہیروں کی کان سے نکالا گیا۔ 1905 میں دنیا کا سب سے بڑا ڈائمنڈ،کولینن دریافت ہوا،جو 3ہزار 106 قیراط کا تھا۔اسے 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔جنہیں برطانوی شاہی زیورات میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔