مزید پڑھیں

پاکستان بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سست رفتار ہونے کی شکایات

پاکستان میں گزشتہ کئی دن سے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کی آزمائش سے جہاں انٹرنیٹ سست رفتاری کا شکار رہی ہے، وہیں پاکستان بھر کے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی رفتار سست ہونے کی شکایات کیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے ملک میں واٹس ایپ اورانسٹاگرام سمیت دیگر ایپلی کیشنز یا انٹرنیٹ سروسز کی سست رفتاری پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، البتہ سوشل میڈیا پر لوگ ایپلی کیشنز کے استعمال میں مسائل کی شکایات کرتے دکھائی دیے۔

مجموعی طور ملک بھر میں واٹس ایپ اورانسٹاگرام سمیت دوسری ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات موصول نہیں ہوئیں، تاہم صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز سست ہونے کا شکوہ کیا۔

انٹرنیٹ رفتار اور سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ملک کے بڑے شہروں، کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سست رفتار ہونے کی شکایت کی۔

ادارے کے مطابق بعض افراد نے دونوں ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت بھی کی، تاہم زیادہ تر افراد نے بتایا کہ دونوں ایپلی کیشنز سست رفتاری کا شکار ہیں اور میسیجز درست انداز میں وصول نہیں ہو رہے اور نہ ہی میسیجز بھیجے جا رہے ہیں۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔